ابنا: انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے زیر اہتمام ایام فاطمیہ کی آخری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن آغا سید حسن الموسوی نے سیرت حضرت زہرا (س) کے کئی گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم یا معاشرے کے بناو یا بگاڑ میں خواتین کا کردار اہم اور کلیدی ہوتا ہے۔ اس لیے عورت کی تربیت قوم و معاشرے کی تربیت ہے۔ باکردار یا یا صلاحیت اور خداپرست عورت ایک پر امن اور صالح معاشرے کی شرط اول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تیز رفتار ترقی اور سائنسی دور میں بھی عورت زبردست ظلم و استحصال کی شکار ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عورت خود اپنے مقام و منزلت کی حفاظت نہ کر سکی اور نہ مرد عورت کو وہ مقام و احترام دینے میں مخلص ہے جس کی عورت حقدار ہے۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا: دین اسلام کے سوا کسی بھی مذہب یا نظام میں عورت کے حقوق اور عظمت محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا: شادی بیاہ اور دیگر سماجی امور کے حوالے سے بھی نئے رسومات بد کو رائج کرنے میں عورتیں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 413390
آغا سید حسن الموسوی نے سیرت حضرت زہرا (س) کے کئی گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم یا معاشرے کے بناو یا بگاڑ میں خواتین کا کردار اہم اور کلیدی ہوتا ہے۔